وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم-سے-وزیر-داخلہ-کی-ملاقات،-یوم-عاشور-پر-سیکیورٹی-انتظامات-پر-بریفنگ

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات  کرکے یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو موثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔