دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے: احسن اقبال

دشمن-انتشار-اور-تقسیم-پیدا-کر-کے-ہمیں-کمزور-کرنا-چاہتا-ہے:-احسن-اقبال

احسن اقبال—فائل فوٹو
احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔

نارووال میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامِ عالی مقام رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی شہادت سے دنیا میں عظیم مثال قائم کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا۔