
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔
سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔