برطانوی ہائی کمشنر کا لیاری میں عمارت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

برطانوی-ہائی-کمشنر-کا-لیاری-میں-عمارت-گرنے-سے-قیمتی-جانوں-کے-ضیاع-پر-اظہار-افسوس

برطانوی ہائی کمشنر کا لیاری میں عمارت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ لمحہ دکھ اور یکجہتی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 16مرد، 10 خواتین اور ایک ڈیڑھ سال کی بچی شامل ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں 11زخمی لائے گئے، 10 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد روانہ کر دیا گیا جبکہ ایک زیرِ علاج ہے۔