سوچ بھی نہیں سکتا تھا کسی شخص کو اتنی شدت سے محسوس کروں گا: حمزہ علی عباسی

سوچ-بھی-نہیں-سکتا-تھا-کسی-شخص-کو-اتنی-شدت-سے-محسوس-کروں-گا:-حمزہ-علی-عباسی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں کسی دوسرے انسان کو اتنی شدت سے محسوس کروں گا۔

حال ہی میں اداکار نے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے، سیاست اور اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

دورانِ گفتگو میزبان نے جب اداکار سے ان کی نجی زندگی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اللّٰہ نے آپ کو نعمت سے نوازا، آپ باپ بننے کے بعد کیسا محسوس کرتے ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے اس جذبے کو خوبصورت احساس قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ سب سے شدید جذبات ہیں جو میں نے کسی دوسرے انسان کے لیے محسوس کیے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ سیر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کی اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں کبھی کسی دوسرے انسان کے لیے ایسے جذبات محسوس کروں گا۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑی کے ہاں 30 جولائی 2020ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے مصطفیٰ رکھا ہے۔