حیدرآباد میں7 سالہ بچے کی تھانے جا کر محلے کی خواتین کی شکایت

حیدرآباد-میں7-سالہ-بچے-کی-تھانے-جا-کر-محلے-کی-خواتین-کی-شکایت

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سال کا بچہ محلے کی 2 خواتین کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔

پولیس تھانے پہنچ کر بچے نے کہا کہ خواتین ہم بچوں کو کھیلنے نہیں دیتیں۔

 پولیس اہلکار نے بچے کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت نوٹ کرلی ہے، جلد آپ کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔