کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی-میں-سب-سے-زیادہ-بارش-کہاں-ہوئی؟-اعداد-و-شمار-جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح ایئرپورٹ کے علاقے میں 5 ملی میٹر اور یونی ورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔