بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں: علی امین گنڈاپور

بانی-پی-ٹی-آئی-کی-ہدایت-پر-آج-سپریم-کورٹ-آیا-ہوں:-علی-امین-گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی، انہی سے پوچھا جائے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتا ہوں مگر میں صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم کا پابند ہوں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، اُمید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔