Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

جمعرات 17 جويلية 2025 - 21 محرم 1447 نماز کے اوقات

دنانیر اور احد رضا میر ایک ساتھ، آخر معاملہ کیا ہے؟

دنانیر-اور-احد-رضا-میر-ایک-ساتھ،-آخر-معاملہ-کیا-ہے؟

دنانیر اور احد رضا میر ایک ساتھ، آخر معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی شادی سے متعلق ایک بار پھر قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی تصاویر میں احد رضا میر اور دنانیر مبین کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مایوں یا مہندی کی نجی تقریب کی ہیں۔

ان تصاویر و ویڈیوز میں اداکار احد رضا میر اور اداکارہ دنانیر مبین کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ دانانیر مبین اور احد رضا میر کا ڈرامہ میم سے محبت عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، اس آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی خوش گوار تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ مداحوں نے ان دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا اور اسکرین کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے۔

خاص طور پر جب احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے دانانیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دانانیر کے لیے خود کھانا پکایا، جبکہ احد اور ان کے والد آصف رضا میر نے ان کی گریجویشن کے موقع پر انہیں ہار پہنائے۔

دانانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

دانانیر مبین کی خاموشی ٹوٹ گئی، احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر واضح اور دو ٹوک ردعمل سامنے آگیا۔

البتہ دنانیر مختلف انٹرویوز میں زیر گردش قیاس آرائیوں سے انکار کر چکی ہیں تاہم مختلف مواقع پر دونوں فنکاروں کی قریبتیں سوشل میڈیا صارفین کو گمان میں مبتلا کر رہی ہیں۔

اب حال ہی میں شادی کی تقریب جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تقریب احد رضا میر کے کزن کی شادی کی ہے، جس میں دنانیر کا شرکت کرنا اس بات کی جانب اشارہ دیتا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔