ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب اسٹاکس موجود ہیں، وزیر پیٹرولیم

ملک-میں-پیٹرولیم-مصنوعات-کے-مناسب-اسٹاکس-موجود-ہیں،-وزیر-پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب اسٹاکس موجود ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم اسٹاک کا جائزہ لے رہے ہیں، آج جائزہ لیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے کیا مشکل پیدا ہوسکتی ہے؟

امریکی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے پر عمان سمیت دیگر متبادل ذرائع سے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رکھنے کی آخری کوشش تک جائیں گے۔

اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپلائی چین برقرار رکھنے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر غور کیا گیا، اوگرا حکام اور ڈی جی آئل نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو بریفنگ دی۔