جنگ میں صرف دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو: مولانا طاہر اشرفی

جنگ-میں-صرف-دو-ہی-فریق-ہیں-ایک-مسلمان-دوسرا-نیتن-یاہو:-مولانا-طاہر-اشرفی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے ایران اسرائیل جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ اس جنگ میں دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔

طاہر اشرفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمانوں کو تقسیم کرے گا اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہے تو ہمیں بھی ایک ہو جانا چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جن کو ہم نے مل کر حل کرنا ہے۔