مولانا حامد الحق پر خود کشن حملے میں ملوث گروہ کی نشاندہی

مولانا-حامد-الحق-پر-خود-کشن-حملے-میں-ملوث-گروہ-کی-نشاندہی

سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق ۔ فوٹو فائل
سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق ۔ فوٹو فائل

مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق پر خودکش حملے میں ملوث گروہ کی نشاندہی ہوگئی۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق حقانی پر خودکش حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دی گئی۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق دو دشمن ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔

خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی، مولانا حامد الحق کو 28 فروری 2025 کو جامعہ حقانیہ نوشہرہ میں خودکش حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے جیو نیوز کو بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش جاری ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ہیں۔