
کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، ماڑی پور، کلفٹن اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ آج شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچی: مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے، مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔