محسن گیلانی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

محسن-گیلانی-کی-فیفا-کے-صدر-سے-ملاقات،-پاکستان-فٹبال-کے-مختلف-امور-پر-تبادلہ-خیال

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کے بھی عزم کا اظہار کیا۔

فیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کیلئے پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خصوصی توجہ کا مرکز

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025ء کا آغاز اس ہفتے کے اختتام پر امریکا میں ہو رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاؤہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال کی ترقی کے لیے اپنے پلانز سے آگاہ کیا، اُمید ہے محسن گیلانی کا تجربہ پاکستان فٹبال کے لیے مفید ثابت ہو گا۔