پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا طاہر اشرفی

پوری-قوم-اسرائیلی-جارحیت-کے-خلاف-ایران-اور-فلسطین-کے-ساتھ-کھڑی-ہے،-مولانا-طاہر-اشرفی

 

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔

کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی گروہ یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ عوام اور فوج کے خلاف مصروف ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ 

جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا  تھا کہ کل پورے ملک میں یوم وحدانیت منایا جائے گا۔