مراد علی شاہ کیجانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن تقریب کا انعقاد

مراد-علی-شاہ-کیجانب-سے-وزیراعلیٰ-ہاؤس-میں-عید-ملن-تقریب-کا-انعقاد

مراد علی شاہ — فائل فوٹو
مراد علی شاہ — فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء، مشیر و معاون خصوصی، آئی جی سندھ پولیس، صوبائی سیکریٹریز، اعلیٰ افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

منتخب نمائندوں کے علاوہ پارٹی ورکرز نے بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ کی عید ملن تقریب میں شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف ممالک کے…

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں مل کر سندھ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔