اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

اعظم-سواتی-کی-ملاقات-فہرست-کے-مطابق-کرائی-گئی،-ترجمان-بانی-پی-ٹی-آئی

فائل فوٹو نیاز اللّٰہ نیازی
فائل فوٹو نیاز اللّٰہ نیازی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی ہدایت کے مطابق ملاقات نہیں کرائی گئی۔

بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی فہرست کے مطابق صرف اعظم خان سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔

ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔