فاطمہ بنو یا راکھی، بنو مفتی قوی کی جیون ساتھی: مفتی قوی کا راکھی کے نام عید کا پیغام

فاطمہ-بنو-یا-راکھی،-بنو-مفتی-قوی-کی-جیون-ساتھی:-مفتی-قوی-کا-راکھی-کے-نام-عید-کا-پیغام

بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہش مند مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

وائرل کلپ میں مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی رقاصہ کے لیے خصوصی پیغام دیا۔

پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی پیشکش

پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر کروڑوں کی پیشکش مل گئی۔

مفتی قوی بھی راکھی ساونت سے شادی کیلئے میدان میں آ گئے

پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے پاکستان سے دودی خان کے بعد مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے ہیں لیکن کبھی عیدی دینے کا پیغام نہیں دیا۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو مفتی قوی نے پڑوسی ملک کی اداکارہ کو صرف شادی کا پیغام ہی نہیں بھیجا تھا بلکہ شادی کرنے پر کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔